بھارتی وزیر خارجہ کا آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے کا امکان

Published on December 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

01
نئی دلی(یو این پی)  پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس کے دوران پاک بھارت وزرا اعظم کی ملاقات سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پڑی برف پگھلنے کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے کا امکان ہے جس میں وہ پاکستان میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شریک ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پیرس میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ہونے والی مختصر اور غیر رسمی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اور تنا میں کسی حد تک کمی آئی اور اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان میں ہونے والی افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شریک ہوں۔ دوسری جانب پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی کانفرنس میں شرکت کی سرکاری اطلاع نہیں ملی تاہم افغان صدر اس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان آخری بار بات چیت روس کے شہر اوفا میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان ملاقات ہونا تھی تاہم نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سے کشمیری رہنماوں کی ملاقات پر احتجاج کرتے ہوئے بھارت نے مذاکرات ختم کر دیئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes