وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیدی

Published on July 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )وزیراعظم عمران خان نے نئے کرکٹ ڈھانچے کی منظوری دیدی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نظر ثانی شدہ سسٹم وزیراعظم نے منظور کر لیاہے ، عمران خان نے بطور پیٹرن پی سی بی نئے نظام کی منظوری دی ہے ۔نئے نظام کے تحت ملک کی 15 ریجنل کرکٹ ایوسی ایشینز کو 6 میں تبدیل کر دیا گیاہے ، نئے سیٹ اپ میں پنجاب سینٹرل،پنجاب سدرن،سندھ،خیبرپختونخوا ، بلوچستان اورناردرن کے ریجنزبھی نئے سیٹ اپ میں شامل کیے گئے ہیں ۔ عمران خان کی منظوری کے بعد نئے نظام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جبکہ وزیراعظم نے تمام محکموں کو نئے نظام کیلئے تعاون کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہےنوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کرکٹ ٹیمیں رکھنے والے محکمے پی سی بی سے ہرممکن تعاون کریں۔ وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے 11 اداروں کو ہدایت نامہ بھجوا دیا گیاہے جن میں واپڈا،ایس این جی پی ایل،اسٹیٹ بینک،نیشنل بینک،کے آرایل ، پی ٹی وی،زیڈٹی بی ایل،پی آئی اے،ریلوے اورسول ایوی ایشن شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes