سعودی عرب نے باکسر عامر خان کوروضہ رسولﷺکا غلاف تحفے میں دے دیا

Published on July 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

لندن (یواین پی ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو حضرت محمدﷺ کے روضہ مبارک کے غلاف سے نوازا گیا ہے جس پر وہ بے حد خوش ہیں ۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کوحضرت محمد ﷺکے روضہ مبارک کا غلاف سعودی عرب کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ہے جس پر وہ پھولے نہیں سما رہے ہیں۔پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اس بیش قیمتی تحفے کی ایک تصویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔عامر خان نے بتایا کہ یہ تحفہ میری زندگی کا اثاثہ ہے جس پر اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog