عمران خان 2018کے الیکشن کا انتطار اور صبر کا مظاہرہ کریں عاصمہ امین خورشید

Published on September 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

gggg
کراچی (یواین پی) عمران خان 2018 کے الیکشن کا انتظار اور صبر کا دامن تھامے رکھیں ان خیالات کا اظہار تحریک ء پاکستان کے چیرپرسن عاصمہ امین خورشید بھنڈری نے اپنے اخباری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا عمران خان گزشتہ کئی ہفتوں سے پا کستان کے درالحکومت اسلام آباد کو ہر غمال کئے ہوئے ہے جس کے باعث ملک کو اربوں روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے اُن کا کہنا تھا جمہوریت ہی میں ملک کی بقایا ہے ملک کے تمام تعلیمی ادارے تباہی کی طرف جارہے ہے حکومت کو کام کرنے دیا جائے تاکہ ملک میں جاری بحرانوں پر قابو پایا جاسکے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا پاکستان میں بے روز گار نوجوانوں کے لئے روزگار کا بندوبست کیا جائے بے روگاری کے باعث بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے ان کا مزید کہنا تھا حالیہ احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی معشیت کافی متاثر ہے جبکہ سیلاب کی وجہ سے متعدد پاکستانی اپنے گھر بار سے محروم ہو چکے ہیں حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے عملی اقدامات کرے تحریک ء پاکستان کے چیرپرسن عاصمہ امین خورشید بھنڈری کا کہنا تھا طاہر القادری اور عمران 18 کروڑ عوام کوہر غمال بنا کرکیا حاصل کر نا چاہتے ہیں عمران خان پاکستان نے وزیر اعظم بنے کا خواب الگے انتخابات میں حصہ لے کر پوری کرے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy