ندیم افضل چند نظریاتی نہیں تھے،ہم پیپلز پارٹی میں نظریاتی سیاست واپس لائیں گےبلاول بھٹو

Published on April 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن صرف نظر آتے تھے، نظریاتی نہیں تھے، ہم پیپلز پارٹی کی نظریاتی سیاست کو واپس لائیں گے، ہر شخص کو اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے، سیاست میں ایسا چلتا رہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تین دفعہ وزیراعظم بننے والا چھ دفعہ صرف پارلیمنٹ آیا۔ ووٹ کی تقدس کی بات کرنے والوں نے پارلیمنٹ اور عوام کو عزت نہیں دیگی،نااہل شریف اور نااہل ترین کی پارٹی عوام کو کچھ نہیں دے سکتی۔
ٹھٹھہ میں ایک تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے جو وعدے کیے پورے نہیں کیے۔ نواز شریف نے ٹھٹھہ اور سجاول کے لیے پیکج کا اعلان کر کے دھوکہ دیا تھا۔ کیٹی بندرگاہ کو سی پیک میں شامل کرانے کی بہت کوشش کی لیکن (ن) لیگ نے شامل نہیں ہونے دیا۔ سندھ کو پانی کم مل رہا ہے جس پر ہمیں تحفظات ہیں۔ کم نظر لوگ سمجھ نہیں رہے پانی کے حوالے سے قومی پالیسی اتفاق رائے سے بنانی چاہیے۔ نواز شریف کے خاص علاقوں میں سب کچھ ملتا ہے لیکن باقی میں کچھ نہیں، ایسا نہیں چلے گا۔ میں غریب عوام کے مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔ ایسے امیدوار کو برداشت نہیں کروں گا جو منتخب ہو اور کام نہ کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog