مولانا فضل الرحمان نے تاجروں کی کامیاب ہڑتال پرفوری عام انتخابات کا مطالبہ کردیا

Published on July 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 302)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تاجروں کی کامیاب ہڑتال پر ملک میں فوری طور پر عام انتخابات کا مطالبہ کردیا ،عمران خان کو چاھیے کہ ازخود مستعفی ھوں اور ملک میں نئے صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کامیاب ملک گیر ھڑتال نے ثابت کر دیا ھے کہ پاکستان قوم سلیکٹڈ حکمرانوں کو ریجیکٹ کر چکے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے عمران خان کو چاھیے کہ ازخود مستعفی ھوں اور ملک میں نئے صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں۔واضح رہے کہ آج ملک بھر میں تاجر برادری نے حد سے زیادہ محصولات،مہنگائی اور ایف بی آر کے چھاپوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور تمام چھوٹے بڑی مارکیٹیں بند رہیں۔تاجر تنظیموں کا موقف ہے ٹیکسوں کی بھرمارسےکاروبارٹھپ ہو چکے ہیں جبکہ حکومت کے خودساختہ ٹیکسز کی وجہ سے کھربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے،خرید وفروخت کے دوران شناختی کارڈ کی شرط بھی حکومت اور تاجر برادری کے درمیان اختلاف کی ایک وجہ ہے جسے کاروباری حضرات ماننے کو تیار نہیں۔واضح رہے کہ دوسری جانب آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی 17 جولائی سے محصولات کے خلاف ملک بھر میں ملیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes