دوبارہ صدر منتخب ہوئی تو نئی کابینہ بناؤں گی،ڈیلما روزیف

Published on September 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

222
برازیلیا (یو این پی) برازیل کی صدر ڈیلما روزیف نے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوگئیں تو نئی کابینہ بنائیں گی ۔ فورٹ الیزا میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ڈیلما روزیف نے وزیر خزانہ گیوڈو منٹیگا کو ہٹانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ دوبارہ برسراقتدار آئیں تو نئی کابینہ تشکیل دیں گی۔ ڈیلما کو ایک ماہ بعد ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنے مد مقابل ایسیونیویس سے سخت مقابلہ درپیش ہے جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ برسراقتدار آکر برازیل کے سنٹرل بینک کے سابق گورنر آرمینیوفراگا کو وزیر خزانہ بنائیں گے۔ ایک سروے پول کے مطابق برازیل کے نئے صدارتی انتخابات میں صدر روزیف کی جیت کے امکانات کم ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme