کھجور میں انسانی جسم کو بھرپور توانائی دینے والے انتہائی ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین

Published on February 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 806)      No Comments

\"111111\"
لاہور(یواین پی) طبی ماہرین نے کھجور کو ایک معجزاتی پھل قرار دیا ہے جس میں انسانی جسم کو بھرپور توانائی دینے والے انتہائی ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں اور اس میں پائی جانیوالی حیرت انگیز غذائیت سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ کھجور قدرت کا ایک عطاء کردہ ایسا انمول تحفہ ہے جس میں 9معدنیات‘ 7 حیاتین پائی جاتی ہیں جبکہ اس میں چکنائی برائے نام ہے جو صحت کیلئے مفید ہے۔ علاوہ ازیں کھجور میں نشاستہ‘ پوٹاشیم اور حیاتین بھی کثرت سے موجود ہوتے ہیں جو زود ہضم ہونے کے ساتھ ساتھ شدید بیماری اور تھکاوٹ میں فوری توانائی کو بحال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھجوربے شمار خوبیوں کی وجہ سے تحقیق کرنیوالوں کی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ دوسرے پھلوں سے موازانہ کرنے پر اس میں پائے جانیوالے حراروں کی زیادتی پر حیرت ہوتی ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ قبض کے مریضوں کیلئے کھجور قدرتی جلاب کا کام دیتی ہے اور یہ موٹاپا کم کرنے کیلئے بھی مفید ہے۔ علاوہ ازیں کھجور حاملہ خواتین کیلئے بھی ایک انمول تحفہ ہے کیونکہ اس میں فولک ایسڈ بھی کافی مقدار میں پائی جاتی ہے اور یہ جسم میں خون کے نئے خلیات کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy