لبنان کے تین سابق وزرائے اعظم کی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

Published on July 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) لبنان کے تین سابق وزرائے اعظم نجیب میقاتی، فواد السنیورہ اور تمام سلام کی جدہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں‌ ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ملکوں‌ کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات، خطے میں امن واستحکام، عرب ممالک میں لبنان کی سالمیت کی اہمیت اور لبنان کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ۔ملاقات کے موقع پر سعودی وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر خارجہ ڈاکٹرابراہیم العساف، خادم الحرمین الشریفین کے پرنسپل سیکرٹری تمیم بن عبدالعزیز السالم، شاہی دیوان کے مشیر نزار بن سلیمان العلولا اور لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بن عبداللہ بخاری بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes