اوپن یونیورسٹی کا قیدیوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا بندوبست

Published on May 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک بھر میں قیدیوں کو مفت تعلیم فراہم کرتی ہے تاکہ سزا مکمل ہونے کے بعد وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔یونیورسٹی جیل کے حدود میں قیدیوں کے امتحانات منعقد کرتی ہے۔فی الوقت 200۔سے زائد قیدی اوپن یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے ایک سینئر اہلکار نے سٹوڈنٹس سپورٹ فنڈ پر بریفنگ دیتے ہوئے کیاہے۔انہوں نے کہا یہ موجودہ وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے سٹوڈنٹ سپورٹ نظام کی مضبوطی اور معاشرے کے ہر طبقے کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے جاری کوششوں کا حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی اپنے طلبہ کی تعلیم و تربیت ٗ ہنر اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی ان لوگوں کی تعلیم و تربیت فراہم کرتی ہے جوسماجی و معاشی مجبوریوں کے باعث اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ہوں۔اوپن یونیورسٹی شمالی وزیر ستان کے آئی ڈی پیز اور ان کے بچوں کو بھی مفت تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے ٗ اس مد میں رواں سال کے لئے 7۔ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔فیس میں خصوصی رعایت کے ساتھ ساتھ آئی ڈی پیز کے بچوں کو مفت کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے سیلاب زدگان کو فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے تقریباً 20۔ملین روپے مختص کئے ہوئے ہیں ٗ تاکہ سیلات زدہ علاقوں کے رہائش پذیر کو تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں کوئی مشکل نہ ہو۔یتیم اور معزوروں کے لئے بھی مفت تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم شرح خواندگی میں رہنے والے خواتین کو سکالرشپ فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی نے اپنے 2014-15کے سالانہ بجت میں 7.75ملین روپے مختص کر رکھے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题