پاک فوج نے مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا،ابھینندن کا حکام کے روبرو اعتراف

Published on March 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کے جذبے کے تحت رہا کیے گئے انڈین پائلٹ ابھینندن نے بھارتی حکام کے روبرو سچ بولتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے ناصرف اس کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا بلکہ بہت خیال رکھا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پائلٹ ابھینندن کی وزیر دفاع سے خصوصی ملاقات کرائی گئی جس میں اس نے اعتراف کیا کہ میں نے تقریباً 60 گھنٹے پاک فوج کے زیر حراست گزارے لیکن اس دوران مجھے جسمانی یا ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ پر طرح سے خیال رکھتے ہوئے تمام سہولیات فراہم کی گئیں۔یاد رہے کہ بھارت روانگی سے قبل بھی ونگ کمانڈر ابھینندن نے خصوصی ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا جس میں اس نے کہا کہ میں یہ بات آن ریکارڈ کہنا چاہتا ہوں کہ پاک آرمی کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا۔ پاکستان آرمی بہت پروفیشنل ہے۔خیال رہے کہ ابھینندن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس اقدام سے دنیا بھر میں نہ صرف پاکستان کا وقار بلند ہوا بلکہ ہر طرف سے اس اقدام کی تعریف کی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题