لاہورمیں موسلا دھار بارش، شاہی قلعے کا 180 سال پرانا مرکزی دروازہ گر گیا

Published on July 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

لاہور: (یواین پی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔شدید بارشوں سے شاہی قلعے کا 180 سال پرانا مرکزی دروازہ گر گیا ہے۔موسلادھار بارش کے باعث لاہور کے شاہی قلعہ کا تاریخی روشنائی گیٹ بھی گرگیا، 180 سال پرانا روشنائی گیٹ شاہی قلعہ لاہورکا مرکزی دروازہ تصور کیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹروالڈسٹی آصف ظہیر کا کہنا ہے کہ 180سال پرانا روشنائی گیٹ شدید بارش کے باعث گرا، تاہم گیٹ 3 سے 4 روز میں دوبارہ مرمت کر کے لگادیا جائے گا۔نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے لاہور کے انڈر پاسز جھیل کا منظر پیش کررہے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں اب تک 150 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔ کئی مقامات پر مکانات کی چھتیں گر گئی ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مردان، بنوں، ہزارہ، ژوب اور کشمیر سمیت مختلف اضلاع میں تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پشاور، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes