عائشہ وارثی اور عمران خان کی تصویریں سامنے آنے پر ایسا انکشاف کر دیا کہ تحریک انصاف کے کارکن مٹھائیوں کے آرڈر دینے پر لگ جائیں گے

Published on November 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 744)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) معروف فیشن ڈیزائنر عائشہ وارثی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تو پی ٹی آئی والوں کی باچھیں کھل گئیں لیکن اب عارف نظامی نے اشاروں کنائیوں میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان مٹھائیوں کے آرڈر دینے پر لگ جائیں گے۔عمران خان اور عائشہ وارثی کی بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات کی تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں ان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ ”ان تصاویر میں دو بڑے اہم نکات ہیں، ایک تو اگر آپ نوٹس کریں تو عمران خان خود شوبز کے بہت بڑے ہیرو لگ رہے ہیں، یعنی نیلے جوگرز پہنے ہوئے ہیں، سکارف بھی لے رکھا ہے اور بڑے ہینڈسم لگ رہے ہیں۔ان کی باڈی لینگوئج بھی بتا رہی ہے کہ عمران خان اس پیش رفت کے بارے میں بہت زیادہ پرجوش نظر آ رہے ہیں اور کیوں نہ ہوں، وہ اب ’سرٹیفائیڈ‘ کنوارے ہیں۔ تو میرا خیال ہے کہ امیدیں دونوں طرف ہو سکتی ہیں۔ اور میں کوئی شرارت نہیں کر رہا کیونکہ لوگ کہیں گے کہ ’باباجی‘ آپ شادیاں کراتے رہتے ہیں، بڑی گالیاں پڑیں گی مجھے، لیکن جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے، اور سب آپ کے سامنے ہے۔عائشہ وارثی کی شمولیت کوئی نئی چیز نہیں ہے کیونکہ ایک، دو دن پہلے بھی یہ بیان تھا کہ ہم لوگوں کو پارٹی میں شامل کرتے رہتے ہیں، یہ اور وہ۔۔۔ لیکن یہ تصویریں کوئی نئی چیز لگتی ہیں مجھے۔ پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں کو خوش آمدید کہنا عمران خان کے فرائض منصبی میں شامل ہے اور فرائض منصبی کا مطلب ہے کہ ان کے منصب کا تقاضا یہ ہے کہ وہ اہم لوگوں کو اپنے دست مبارک سے پارٹی میں شامل کریں۔انہیں اپنے پارٹی کے لوگوں سے ملنا چاہئے، یہ کوئی بری بات نہیں ہے اور میں یہ ساری باتیں مثبت انداز میں کر رہا ہوں۔ وہ بات بھی ہے کہ عمران خان اب ”مصدقہ کنوارے“ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد کے منطقی انجام تک پہنچنے تک شادی نہیں کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme