کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر الٹ گئی, متعدد افراد زخمی۔کنڈیارو اور بھریا اسپتال منتقل۔

Published on July 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 904)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی) کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ قومی شاہراہ پر الٹ گئی, متعدد افراد زخمی۔کنڈیارو اور بھریا اسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر دالی کے مقام پر کراچی سے ایبٹ آباد جانے والی مسافر کوچ الٹ گئی جس کے باعث خواتین و بچوں سمیت 28سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں کنڈیارو اور بھریااسپتال منتقل کیا گیا کنڈیارو اسپتال کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کوچ حآدثہ کے 20زخمیوں کو کنڈیارو اسپتال لایا گیا ہے جن میں 4خواتین, 3بچے اور باقی مرد شامل ہیں تمام مریضوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا جائیگا جبکہ بھریاسٹی اسپتال ذرائع نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اسپتال لائے گئے نو مریضوں میں سے 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نواب شاہ منتقل کیا جارہا ہے موٹروے پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حادثہ کوچ ڈرائیور کیجانب سے اوورٹیک کرنے کے باعث پیش آیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes