اوکاڑہ(یو این پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے ضلع کی سطح پر تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کئے جا چکے ہیں اور تمام معاملات کی نگرانی کی جا رہی ہے احتیاطی تدابیر سے ہی کرونا وائرس سے بچاو¿ کے لئے اولین اہمیت رکھتی ہیں اور انتظامیہ کی کاوشیں تب ہی ثمر آور ہو سکتی ہیں جب عوام بھر پور تعاون کریں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون سے ہی مشکل سے مشکل حالات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور انشاءاللہ ہم کرونا ہو شکست دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں احتیاطی تدابیر اور علاج معالجہ کی سہولیات سے نہ صرف میڈیا کو آگاہ رکھا جا سکتا ہے بلکہ عام لوگوں کو آگاہی دی جا رہی ہے ۔صحافی برادری اس کار خیر میں لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی اور ترغیب دیں تاکہ لوگ طے شدہ ایس او پیز کو اختیار کر کے اس وائرس سے محفوظ رہ سکیں ۔