غلاف کعبہ اٹھا دیا گیا ،اس کی جگہ سفید چادر لگا دی گئی ،ایسا کب اور کیوں کیا جاتا ہے؟جانئے

Published on July 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی) حج بیت اللہ کی تیاریوں کے سلسلے میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کی طرف سے آج غلاف کعبہ کے نچلے حصے کو زمین سے 3میٹر بلند کر دیا گیا ہے۔ غلاف اٹھائے جانے سے نیچے کعبہ کے نظر آنے والے حصے کو سفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے جس کا عرض دو میٹر کے قریب ہے۔رپورٹ کے مطابق ہر سال حج سے قبل غلاف کعبہ کو اوپر اٹھا دیا جاتا ہے اور حج سیزن کے بعد اسے اس کی پرانی حالت پر کر دیا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اٹھائے جانے کا مقصد حج کے دوران غلاف کی صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حج سیزن کے دوران حجاج کرام کی بڑی تعداد غلاف کعبہ کو چھونے اور اس سے لپٹنے کی خواہش کرتی ہے جس کے نتیجے میں غلاف مبارک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ چنانچہ حج سے قبل اسے زمین سے اوپر اٹھا دیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes