بابافرید الدین گنج شکر ؒ پاکپتن شریف کے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعودچشتی کے حکم پر سجادگان کی آستانہ عالیہ لاثانیہ پر آمد

Published on July 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 562)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پر زہدالانبیاء ،قطب الاقطاب حضورسیدنا بابافرید الدین گنج شکر ؒ پاکپتن شریف کے ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعودچشتی کے حکم پر سجادگان کی آستانہ عالیہ لاثانیہ پر آمد اورصاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی سے ملاقات کی ،دونوں خانقاہوں کے جید مشائخ عظام نے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے پلیٹ فارم سے اسلام کے حقیقی پیغام کوروحانیت کے ذریعے انسانیت تک تیزی سے فروغ دینے پر اتفا ق کیا ۔ملاقات کے اعلامیے کیمطابق مخلوق خداتک اسلام کاحقیقی پیغام صوفیاء کرام نے ہی پہنچایا ،دیگر جماعتوں نے امت محمدیہ کوٹکڑوں میں تقسیم کیااورگمراہی کی طرف لے کرگئے جب کہ مشائخ عظام نے بھولی بھٹکی مخلوق خداکاتعلق اللہ ورسولﷺ سے کروایا ،اس کی بنیادی وجہ ہی یہ ہے کہ حقیقی مشائخ عظام چونکہ انبیاء کرا م ؑ کے وار ث ہوتے ہیں اس لئے لوگوں کوتیزی سے نہ صرف ہدایت نصیب ہوتی ہے بلکہ صراط مستقیم کی بھی تصدیق ہوجاتی ہے ،جس سے لوگوں کے عقائد مضبوط ہوتے ہیں اورایسے لوگ معاشرے کے بہترین فرد بن کر ہدایت کاسبب بنتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog