قبائلی اضلاع میں الیکشن: گورنر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عوام کو مبارکباد

Published on July 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

پشاور: (یواین پی) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پہلے انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قبائلی عوام کومبارکباد دی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام کا آخری مرحلہ بھی طے کر لیا گیا، ضم شدہ اضلاع میں ترقی کا سفر شروع ہو گیا ہے، یہ تاریخ ساز کامیابی قبائلی عوام کی سماجی و معاشی ترقی کی ضامن ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عوام کو صوبائی اسمبلی میں بھی نمائندگی حا صل ہو گئی ہے جس سے ان کے مسائل مزید بہتر طریقے سے حل ہوں گے، اس فورم سے مستقبل میں قبائلی عوام پورے ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور عزت و وقار کے حوالے سے ہر فیصلے کا حصہ بن چکے ہیں۔شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ یہ مقام حاصل کر نے کیلئے قبائلی عوام ایک طویل و صبر آزما دور سے گزرے ہیں۔ امید ہے اب قبائلی عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes