نواز شریف سے اہلخانہ آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے

Published on July 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے اہلخانہ آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے۔کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن طے ہے لیکن گزشتہ جمعرات شہباز شریف متحدہ ا پوزیشن کے یوم سیاہ کے جلسوں میں مصروف تھے جس کی وجہ سے اہل خانہ کی طرف سے ہفتے کے روز ملاقات کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا۔شہباز شریف اور دیگر فیملی ممبرز آج ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题