پرویز مشرف بحیثیت حکمران دہشت گردوں کیلئے دہشت کی علامت تھے۔ سعید بھٹی

Published on February 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

\"Saeed
آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف آرگنائزرسعید بھٹی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف بحیثیت حکمران دہشت گردوں کیلئے دہشت کی علامت اورامن کی ضمانت جبکہ عوام انہیں اپنانجات دہندہ مانتے تھے۔امن وامان اورمعاشی استحکام کے اعتبار سے ان کادوراپنی مثال آپ تھا۔موجودہ حکمران تواپناسایہ دیکھ کرڈرجاتے ہیں وہ دہشت گردوں کاصفایا نہیں کرسکتے۔پرویز مشرف نے بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ دہشت گردوں کیخلاف موثرآپریشن کیا ۔پرویز مشرف کے دورمیں دہشت گردوں کی تعداداور پرتشددکاروائیوں میں نمایاں کمی آئی تھی۔حکمران ایک طرف طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے ۔حکمران دوکشتیوں میں سوارہیں ،مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکتے ۔اپنے ایک بیان میں سعید بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی پالیسیوں میں بار باریوٹرن آنے سے بدامنی انتہاکوجاپہنچی ۔حکمران کامیاب خارجہ پالیسی کیلئے پرویز مشرف کی نقل کرنے کے باوجوداب تک ناکا م ہیں کیونکہ نقل کیلئے بھی عقل اورنیک نیتی ہوناشرط ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دورمیں داخلی اورخارجی پالیسیوں میں ایک ربط اور تسلسل تھا جوآج دیکھنے میں نہیں آتا ۔پرویز مشرف سوچ بچار کے بعدکوئی قدم اٹھاتے اوراپنے اصولی موقف پرڈٹ جاتے جبکہ موجودہ حکمران کوئی بھی کام عجلت میں کرگزرنے کے بعد اس کے نتائج پرغورکرتے ہیں مگراس وقت تک بہت دیرہوچکی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان شریف خاندان کی مہم جوئی اورتجربات کیلئے معرض وجودمیں نہیں آیا تھا ۔پاکستان کی باگ ڈورغلط ہاتھوں میں ہے ،حالات میں مثبت تبدیلی کیلئے عوام کو اہل قیادت منتخب کرناہوگی ۔باری باری اقتدارآنیوالے دوخاندانوں نے ملک ،جمہوریت اورمعیشت کابیڑاغرق کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایل موروثی سیاست نہیں حقیقی جمہوریت کی حامی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes