خیبرپختونخوااسمبلی کے اجلاس میں مختلف بل پیش کئے گئے

Published on November 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

555
پشاور۔۔۔خیبرپختونخوااسمبلی میں معاونین خصوصی شاہ محمد نے خیبرپختونخواٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی آرڈیننس2014اوروزیرصحت شہرام ترکئی نے پروٹیکشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈچائلڈٹیوٹریشن بل 2014پیش کیا۔ایوان میں فنی تعلیم کے ٹیوٹامیں ادغام،وائلڈلائف ،سروس ٹربیونل ،ریسکیوسروس سمیت پانچ بل پیش کئے گئے صوبائی اسمبلی کی کارروائی کے دوران مشیربرائے پارلیمانی امور عارف یوسف نے تین بل اسمبلی میں پیش کئے جن میں سے پہلابل وائلڈ لاف اینڈ بائیوڈرورسٹی پروٹیکشن ،پریزرویشن ،کنزرویشن اینڈمینجمنٹ بل 2014دوسرا خیبرپختونخواسروس ٹربیونل ترمیمی بل2014اورتیسرا خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیوسروس ترمیمی بل2014سے متعلق تھا۔اس سے پہلے صوبائی وزیرپارلیمانی امور عارف یوسف نے ایوان کوبتایاکہ ایبٹ آباد میں جہاں پر بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بندہیں ان کو پندرہ دن میں کھول دیاجائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题