پاکستان کی زبردست سفارتکاری، مسئلہ کشمیر امریکی ایوانوں میں پہنچ گیا

Published on August 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

واشنگٹن: (یواین پی) مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی عالمی سطح پر ایک اور کامیابی، امریکی کانگریس میں تاریخ میں پہلی بار مسئلہ کشمیر اٹھایا جائے گا۔مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کا بھارتی اقدام خود اس کے گلے پڑگیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میٹنگ کے بعد مسئلہ کشمیر کو نئے عالمی پلیٹ فارم مل گئے۔ امریکی کانگریس کی کمیٹی میں مسئلہ کشمیر اُٹھایا جائے گا۔امریکی ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی، جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق کی صورت حال پر جلد سماعت کرے گی۔ جس میں مسئلہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پر توجہ مرکوز ہوگی۔ ایوان نمائندگان کی ایشیا ذیلی کمیٹی کے ڈیمو کریٹ چیئرمین بریڈ شرمین نے کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔امریکی رکن کانگرس براڈ شرمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی نژاد کشمیریوں سے لاک ڈاؤن سے متعلق حالات سنے، امریکن کشمیری اپنے پیاروں کے بارے میں سخت فکرمند ہیں، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق سے متعلق مزید جاننے کا منتظر ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题