آصف زرداری کی سندھ حکومت کو نیب قانون میں ترمیم کرنے کی ہدایت

Published on September 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

کراچی(یواین پی) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ احتساب کا قانون ترامیم کر کے دوبارہ سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ احتساب کے قانون میں ترامیم کر کے اسے ایک بار پھر سندھ اسمبلی میں لایا جائے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار، پراسیکیوٹر جنرل سندھ شریک تھے۔آصف زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ وہ پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر کے نیب قانون کا دوبارہ جائزہ لیں اور قانونی پیچیدگیوں کو جلد از جلد دور کر کے اسے اسمبلی سے منظور کروائیں۔آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا، سندھ میں نیب کے لیے وہی قانون لایا جائے جو دوسرے صوبوں میں رائج ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes