وزیر ریلوے شیخ رشید کو خطاب کے دوران کرنٹ کا جھٹکا

Published on August 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments


راولپنڈی: (یواین پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد راولپنڈی میں ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ہاتھ میں تھامے ہوئے مائیک میں کرنٹ آ گیا جس سے انھیں زور کا جھٹکا لگا۔اس کے فوری بعد ریلوے ہسپتال ڈاکٹرز کی ٹیم وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کے چیک اپ کیلئے لال حویلی پہنچی اور انہوں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا۔اپنے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کرنا چاہتا ہے لیکن ہماری پاک فوج پوری طرح تیار ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی سن لو! پاکستان پر جارحیت کی تو بھارت میں 22 پاکستان بن جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy