میرا نیا آنے والا ویڈیو گیت ’’دل وی تیرا ساہ وی تیرا‘‘ شائقین موسیقی کوبہت پسند آئے گا جانی سیالکوٹیا

Published on June 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,061)      No Comments

Jani
نئے پنجابی گیت میں خوبصورت ماڈل لیلی جلوہ گر ہوں گی ، عیدالفطر پہ ریلیز کیا جائے گاگیت بارسلونا سپین میں عکس بند کیا گیا
لاہور(یواین پی) میرا نیا آنے والا ویڈیو گیت ’’دل وی تیرا ساہ وی تیرا‘‘انشاء اللہ شائقین موسیقی کومیرے پہلے گیتوں کی طرح بہت پسند آئے گا نیا گیت عیدالفطر کے پر مسرت موقع پہ ریلیز کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار نوجوان گلوکار جانی سیالکوٹیا نے یو این پی سے ایک خصوصی انٹر ویو کے دوران کیا ’’دل وی تیرا ساہ وی تیرا‘‘کے میوزک ڈائریکٹر شجیل خان اور ڈین گل ہیں جبکہ ڈائریکٹر نقاش جاوید ہیں جانی سیالکوٹیا کے ساتھ نئے پنجابی گیت میں خوبصورت ماڈل لیلی جلوہ گر ہوں گی ’’دل وی تیرا ساہ وی تیرا‘‘ گیت بارسلونا سپین میں عکس بند کیا گیا ہے نئے پنجابی گیت کی شاعری بھی جانی سیالکوٹیا کی ہے واضح رہے اس گیت سے قبل ان کے چار ویڈیو گیت ریلیز ہوچکے ہیں اور ان گیتوں کو بے پناہ مقبولیت ملی تھی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog