ڈرگ ایکٹ 2013کے خلاف آل پاکستان ڈرگ ایسوسی ایشن کی کال پر حبیب آباد میں میڈ یکل سٹورزکی شٹر ڈاؤن ہڑتال مریض خوار

Published on April 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

حبیب آباد (محمدعرفان) ڈرگ ایکٹ 2013کے خلاف آل پاکستان ڈرگ ایسوسی ایشن کی کال پر حبیب آباد میں میڈ یکل سٹورزکی شٹر ڈاؤن ہڑتال مریض خوار تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ڈرگ ایوسی ایشن کی کا ل پر حبیب آباد میں ڈرگ ایکٹ کے خلاف تمام میڈ یکل سٹورز نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کر دی جس سے ادویات کی عدم فراہمی پر مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہاہے میڈ یکل سٹورز کے ساتھ ساتھ اکثر نجی ہسپتال اور کلینک بھی بند ہونکی وجہ سے رورل ہیلتھ سنٹر میں مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے جوکہ عملہ کی کمی کی وجہ سے کنٹرول کرنا مشکل ہوگیا ہے شہریوں نے تما م سٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کا مل بیٹھ کا حل نکالے تاکہ عوام اس کوفت سے بچ سکے اگر یہ ہڑتال طویل ہوتی ہے تو سنگین حالات بھی پید اہوسکتے ہیں ۔ آل پاکستان ڈرگ حبیب آباد کے نمائندے راؤ خضر حیات کا کہنا تھاکہ حکومت کی طرف سے یہ کالا قانون ہم نہیں مانتے ہمیں سنے بغیر یہ قانون کیسے پاس ہو سکتا ہے لہذ ااس میں ترمیم کی جائے ۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog