کشمیر: نوجوان شہید، حریت رہنماؤں کا آخری سانس تک لڑنے کا عزم

Published on September 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم دوسرے ماہ میں داخل ہو گئے، کرفیو اور سخت پابندیوں کے باوجود قابض آرمی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ مظاہرے کے دوران پیلٹ گنز لگنے سے فرسٹ ایئر کا طالبعلم شہید ہو گیا۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو دوسرے ماہ میں داخل ہو گیا ہے، حالات بتدریج خراب ہیں، سڑکوں پر فوج گشت کر رہی ہے جس کے بعد جنت نظیر چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ قابض فوج کیخلاف مظاہرے کے دوران صورہ میں ایک نوجوان شہید ہو گیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کا نام اسرار احمد خان ہے جو فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا، اسے پیلٹ گنز لگی تھی جس کی وجہ سے اُسے ہسپتال لایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جبری پابندیوں کے باعث انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہے، کاروبار، دکانیں اور تعلیمی ادارے بھی نہ کھل سکے، کئی علاقوں میں ہُوکا عالم ہے، مسلسل لاک ڈاؤں کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی۔ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، 5 اگست سے اب تک 11 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بھارتی فوج نے محرم کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔دوسری طرف حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کرفیو ہمارے عزم کو نہیں توڑ سکتا ایک دن نئی دہلی کو کشمیر میں ضرور شکست ہو گی۔ ہم آخری سانس تک بھارت کیخلاف لڑیں گے۔ حریت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت ہمیں قتل کر سکتا ہے لیکن ہمارے نظریہ کو ختم نہیں کر سکتا، ہم ہر صورت آزادی حاصل کر کے رہیں گے چاہے اس کے لیے کتنی لمبی ہی کیوں نہ لڑائی لڑنی پڑے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog