یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے جدہ میں پاکستان صحافیوں کے معروف فورم پاکستان جرنلسٹس فورم کا اجلاس

Published on September 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

جدہ(زکیر احمد بھٹی۔۔۔یواین پی) میوم دفاع پاکستان کے حوالے سے جدہ میں پاکستان صحافیوں کے معروف فورم پاکستان جرنلسٹس فورم کا اجلاس فورم کے صدر شاہد نعیم کے صدارت میں منعقد ہوا جس میں 65 میں بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے والی پاکستانی افواج اور شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس جس میں مختلف چینلز اور اخبارات کے نمائندوں نے شرکت کی ان میں معروف حسین۔ جمیل راٹھور۔خالد چیمہ۔ زکیر احمد بھٹی۔ملک فواد ۔امانت اللہ۔ امیر محمد خان۔خالد خورشید نے شرکت کی اجلاس کی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کی وطن کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے شہداء فوج کا اعزاز ہیں ۔صدر شاھد نعیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں ایسےقومی سرمایہ بھی ہیں جن میں مکہ مکرمہ میں مقیم محمد عامل عثمانی کا نام بھی ہے، جنھوں نے 1965ء میں پاکستانی افواج کی دعوت پر مجاہد فورس میں شمولیت اختیار کی محمدعامل عثمانی ہمارا اور پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں ہمیں فخر ہے ایسے غازیوں کی جنھوں نے اپنی جان پر کھیل کر پاکستان کی حفاظت کی۔قرآن مجید کی سورة آل عمران میں کہا گیا کہ شہید کو مردہ نہ کہو وہ زندہ ہیں اور اپنا اللہ تعالی کے ہاں اپنا رزق کھا رہے ہیں ۔قرارداد میں حکومت پاکستان کی جانب سے آزادی کشمیر کیلئے کی جانے والی سفارتی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور یک جہتی کشمیر کا اعادہ کیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ افواج پاکستان آج پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہیں اور کسی بھی دشمن کو سبق سکھانے کی بھر پور صلاحیت کی حامل ہی مسلمانوں کا ایمان ہے کہ وہ اسلح اور عددی تعداد کو خاطر نہیں نہیں اپنی ایمان کی طاقت سے ناقابل تسخیر مقابلہ کرکے فتح حاصل کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy