ایبٹ آباد: سوتیلی ماں نے سات برس کی بچی کو مار ڈالا

Published on September 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

8
ایبٹ آباد(یو این پی)سوتیلی ماں نے ظلم کی انتہا کر دی۔ جسم میں سوئیاں داخل کرکے سات سالہ بچی کو بے دردی سے مار ڈالا۔ انسانیت کو شرماتا یہ واقعہ اٹک کے گاؤں ہٹیاں میں پیش آیا، جہاں سوتیلی ماں نے قرة العین کو پہلے مارا، پھر جلایا اور اس کے بعد جسم میں بیس سوئیاں داخل کر دیں۔ سوئیوں سے جسم میں زہر پھیل گیا۔ باپ بیٹی کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد لے آیا جہاں ڈاکٹرز نے سوئیاں جسم سے نکال دیں لیکن سات سالہ قرة العین جانبر نہ ہو سکی۔ قرة العین کا سگا باپ اور سوتیلی ماں روپوش ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے لیکن مقدمہ اس لیے درج نہیں ہو سکا کیونکہ ایبٹ آباد اور اٹک پولیس میں حدود کے تنازع چل رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme