ملک اور عوام شہیدوں کے ساتھ ہیں‌ : ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر

Published on September 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے آج یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شہید جوانوں اظہار علی چانڈیو اور پیر بخش بروہی کے گھر پہنچ کر ورثہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور والدین کو گلدستے پیش کئے. اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے کہا کہ یہ جو شہید ہوئے ہیں انہوں نے ملک اور قوم کیلئے اپنی جان کا نظرانہ دیکر شہادت کا رتبہ حاصل کیا ہے، پاکستان حکومت، ملک اور پوری قوم ان شہداء کے قرضدار ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ یوم دفاع کے علاوہ بھی ہر وقت پورا ملک اور قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہے اور وہ اپنے آپ کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پاکستان کا ہر سپاہی اور ہر فرد شہیدوں کے لواحقین کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں بی مثال ہیں اور پوری قوم پاک فوج کو ان قربانیوں پر سرخ سلام پیش کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کی مناسبت سے پاک فوج کے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہر پاکستانی شہری کا فرض بنتا ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارا دفاع پاک فوج جیسے مضبوط ادارے کے ہاتھوں میں ہے۔ بعد ازیں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی قیادت میں کشمیری بہائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر شاہجہان مسجد ٹھٹھہ سے پریس کلب ٹھٹھہ تک ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ کدا حسین سومرو۔ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر الحاج مختیار احمد سولنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈی او تعلیم ٹھٹھہ سراج احمد میمن، ایس ایچ او ٹھٹھہ امیر بخش کھوسو کے علاوہ محمکہ صحت، تعلیم، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، انفارمیشن، پولیس و دیگر مختلف محکموں کے افسران و عملہ، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندے، صحافیوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر نے کہا کہ آج ہم یوم دفاع پورے جوش و جذبے اور حب الوطنی کے ساتھ منا رہے ہیں جبکہ پاک فوج کے شہداء کے گھروں پر جاکر ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے یکجہتی کا اظہار کیا ہے تاکہ وہ اپنے آپ کو کبھی بھی تنہا نہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل کھڑی میں کشمیری بہائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ کشمیر انڈیا کا حصہ بنے اور انشاء اللہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes