پاکستانی باﺅلر عمران خان نے دلچسپ اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Published on November 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

im

ہملٹن ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر عمران خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بلے کیساتھ بھی ایک انوکھا اور دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے پر عمران خان نے ناصرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اپنا بلا ہوا میں لہرا کر پویلین میں بیٹھے ساتھیوں کی داد کا جواب بھی دیا۔29 سالہ پیسر نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا سکور بنانے کیلئے سب سے زیادہ انتظار کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ جی
ہاں! ان کی یہ خواہش اکتوبر 2014ءمیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے کے 2 سال بعد آج ہیملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف پوری ہوئی جب ایک گیند” غلطی“ کیساتھ ان کے بیٹ سے ٹکرا گئی اور انہوں نے دوڑ کر ایک سکور بنا لیا۔ انہیں ٹیسٹ کیرئیر میں پہلا سکور بنانے کیلئے 8 ٹیسٹ میچوں اور 2 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔گیند بلے کیساتھ ٹکرانے پر جب انہوں نے دوڑ کر سکور بنایا تو پھر ایک مسکراہٹ چہرے پر سجائے سکور بورڈ کی جانب دیکھ کر یقین دہانی کی کہ کیا واقعی انہوں نے یہ ’کارنامہ‘ سرانجام دیدیا ہے؟ تسلی ہو جانے پر انہوں نے سکھ کا سانس لیا اور اپنا بلا ہوا میں لہرا کر پویلین میں بیٹھے ساتھیوں کی داد کا جواب بھی دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog