پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہاہے

Published on October 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

جہانیاں (یو این پی )آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اساتذہ کاعالمی دن منایاجارہاہے یونیسکو کے زیر اہتمام عالمی یوم اساتذہ انیس سو چورانوے سے ہر سال باقاعدگی سے منایا جا تا ہے والدین کے بعد استاد ہی بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ استاد کو روحانی والدین کا درجہ دیا گیاہے استاد اور شاگرد کارشتہ انسانی زندگی کا ستون ہے۔ وہ ستون جو زندگی کو رنگوں سے بھر دیتا ہے ایک اچھا استاد طالب علم کو اخلاق و اعتماد کی بلندیوں تک لے جاتا ہے وہ شاگرد کی نفسیات اور کردار کو اخلاق و عمل کی پابندیوں تک پہچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس دن کی مناسبت جہانیاں سمیت ملک بھر سے محکمہ تعلیم کے علاوہ شعبہ تعلیم میں کام کرنے والی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، کانفرنسز اور خصوصی واکس کا انعقاد کیا جائے گا۔اپنی کامیابیوں میں ان کی خصوصی محنت اورکاوشوں کو یاد کرتے ہیں ا س سلسلہ میں اساتذہ کو تحائف اور تہنیتی کارڈز بھی دیے جاتے ہیں جس کامقصد اساتذہ کی خدمات کو سلام اور ملک و قوم کیلئے نئی تعلیم یافتہ نسل پیدا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog