طلبا و طالبات کے لیے دوروزہ بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی ٹریننگ کا اہتمام

Published on February 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments
\"26-2-2014
وہاڑی ( یو این پی) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے کمیونٹی سیفٹی ونگ نے گو رنمنٹ گرلز ہا ئی سکو ل اورگورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹھینگی میں طلبا و طالبات کے لیے دوروزہ بیسک لائف سپورٹ اور فائر سیفٹی ٹریننگ کا اہتمام کیا تا کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر طلبا و طالبات کسی بھی نا گہانی صورتِ حال میں انسانی جانوں کو بچانے میں اپنا کردار زیادہ موئثرطریقہ سے ادا کر سکیں۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹھینگی کے ہیڈ ما سٹر نے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مو جو دہ دور میں ریسکیو 1122کی خد ما ت اور لوگوں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت اہم پیش رفت ہے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں احسن طر یقے سے نبردآزما ہونے کے لئے فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی تربیت بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ اس سے نہ صرف طلباء کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ ہنگامی صورتِحال پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی ۔ گو رنمنٹ گر لزہا ئی سکو ل کی ہیڈ مسٹر یس نے کہا اس ٹریننگ سے طالبا ت مستفید ہو کر اپنے گھر اور ادارے میں کسی ہنگامی صورتحال میں پریشان ہونے کی بجائے اعتماد کے ساتھ حالا ت سے نبر د آزما ہو سکتی ہیں ۔سول سو سا ئٹی نیٹ ورک کے صدر میا ں حکیم عبد العز یز نے تربیتی پروگرام کے انعقاد کے حوالہ سے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آ فیسر محمد اکر م پنو ارکی خصو صی کا و شو ں کو سراہا۔ تربیتی سیشن کے دوران ریسکیو سیفٹی آفیسر عبدالجبار اوران کی ٹیم اصغر نواز ، عند لیب حناء ،شا زیہ پروین ، علی فرحان دوگل،حا فظ محمد حسین اور وقاص انورنے فرسٹ ایڈ اورفائر سیفٹی کی اہمیت کے بار ے میں طلبا و طالبات کو آگاہ کیا اور عملی مشقوں سے سانس میں رکاوٹ دور کرنے ، ہارٹ اٹیک ، چوٹ ، فریکچر اور خون بہنے کی صورت میں کئے جانے والے فوری اقدامات کی تربیت دی۔ مزید زلزلہ اور آ گ لگنے کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بھی تربیت دی گئی
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog