کمشنر ملتان ڈویژ ن افتخار علی سہو کی زیر صدارت ڈی سی آفس وہاڑی میں اہم اجلاس

Published on September 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)کمشنر ملتان ڈویژ ن افتخار علی سہو کی زیر صدارت ڈی سی آفس وہاڑی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س میں یوم عا شورکے موقع پر سیکیورٹی انتظامات اور متعلقہ اداروں کو فعال رکھنے کاجائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا ، ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود اور دیگر افسران نے شر کت کی ۔کمشنر ملتان ڈویژ ن افتخار علی سہو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور پر تمام ادارے مستعدی ، چوکس اور ذمہ داری سے کام کریں کنٹرول روم کو 24گھنٹے فعال رکھا جائے جلوس کے راستوں میں صفائی ستھرائی اور لائٹنگ کا خصو صی انتظام ہو نا چاہیے کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے ہائی الرٹ رہیں ڈی ایچ کیو ،ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سی ہسپتالوں میں ایمر جنسی کے لئے بیڈز مختص کر دیئے جائیں۔ کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہونے مز ید کہا کہ ماتمی جلوسوں کے ساتھ ریسکیو 1122کا سٹاف اور ایمبو لینسز ہونی چاہییں امن کمیٹی کے ممبران بھی ماتمی جلوسوں کے ساتھ موجود ہونے چاہییں تمام معاملات کا باریک بینی سے خیال رکھا جائے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی ذریعے ریکارڈنگ کی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا نے اس مو قع پر کہاکہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں محرم الحرام کے حوالے سے تمام معاملات بہتر طریقے سے چل رہے ہیںہسپتالوں میں محرم الحرام میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال کے پیش نظر بیڈز مختص کر دیئے گئے ہیں ڈاکٹرز ، سٹاف اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اپنی ڈیوٹیوں پر موجود ہیں۔ ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات پر خصو صی توجہ دی گئی ہے تمام ماتمی جلوسوں اور مجالس پر پولیس افسران اور اہلکاران تعینات ہیں اجلاس میں اے ڈی سی ریو نیو ملک مشتاق حسین نائچ، اے سی وہاڑی احمد نوید، اے سی بوریوالا رانا اورنگ زیب ، اے سی میلسی راشد نعمت ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر دانش خلیل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل ، کیپٹن صدام حسین، سی او ضلع کونسل میاں اظہر جاوید، سی او بلدیہ وہاڑی حافظ خالد ارشاداور دیگر افسران موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme