پشاورسمیت خیبرپختونخوامیں موبائل فون سروس جزوی معطل

Published on September 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

پشاور(یواین پی)پشاورسمیت خیبرپختونخواکے مختلف شہروں میں 9 محرم الحرام کو موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہی۔ محرم الحرام کے حوالے سے حساس قراردئیے جانے والے شہروں میں جلوس کی گزر گاہوں اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس مکمل بند جب کہ بعض جگہوں پر جزوی طو رپر معطل ہے۔ پشاورپولیس کی جانب سے حفظ ماتقدم کے طور پر جلوس اور حساس علاقوں میں جزوی موبائل سروس بند کرنے کی تجویزپروزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو 10 محرم الحرام کو بھی سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔موبائل فون سروس کی معطلی کے باعث صارفین کو شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑا جب کہ میڈیا نمائندوں کو خبروں کی ترسیل میں بھی دشواری کاسامنارہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy