ماہ رمضان میں بھی ٹھٹھہ کے شہریوں کو پانی میسر نہ ہو سکا شہری بوند بوند کو ترس گئے

Published on May 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ)رمضان کے مقدس مہینے میں بھی ٹھٹھہ کے شہریوں کو پانی میسر نہ ہو سکا شہری بوند بوند کو ترس گئے ٹی ایم او انتظامیہ خاموش تفصیلات کے مطابق رمضان سے قبل ٹھٹھہ شہر کے چار وارڈں میں پانی کی سپلائی بند تھی جسکی شکایت ٹی ایم او ٹھٹھہ کو شہر ی تاجروں ،سماجی کارکنوں اور شہریوں نے دی تھی اور ٹی ایم اوٹھٹھہ انتظامیہ نے یقین دلایا تھا کہ پانی کی سپلائی چاند رات سے بحال ہو جائیگی مگر دوسرا روزہ گزر جانے کے باوجود بھی شہریوں کو پانی کی سہولت میسر نہیں کی گئی ہے شہری بوند بوند کو ترس گئے ہیں کئی مساجد میں وضو کرنے کے لئے پانی موجود نہیں روزہ دار سخت مشکلات سے دو چار ہیں ٹینکر مافیا نے دو روزوں میں عوام سے لاکھوں روپے بٹورلئے ہیں مگر ٹی ایم او ٹھٹھہ انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، دوسری جانب شہریوں نے منتخب نماےْندوں اور ضلعی انتظامیہ کو خدا اور ان کے رسول کا واسطہ دیتے ہوےْ کہا کے پانی ہماری بنیادی ضروریات میں سے ایک ضرورت ہے، ایک جانب بجلی والوں نے شہریوں کا جینا حرام کردیا ہے تو دوسری جانب شہریوں کو پانی نہ دیکر ان کو پیاسہ رکھا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کینجھر جھیل میں ڈوبنے والی زوب کے رہائشی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)کینجھر جھیل میں ڈوبنے والی زوب کے رہائشی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی گیس سلنڈر سے زخمی ہونے والا اسپتال میں جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق کینجھر جھیل کے مقام سنھیری پر بلوچستان کے علاقے زوب کا رہائشی گل شہر گرمی کی شدت سے نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں ڈوب گیا تھا جسکی لاش مقامی غوطہ خوروں نے نکال لی تھی لاش پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ 4روز قبل چھتو چند کے ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 5زخمی افراد میں سے ایک شخص علی اکبر دفرانی کراچی کے ایک اسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog