عید کے موقع پر زیادہ کرائے وصول کرنےوالے ٹرانسپورٹر کے خلا ف کاروائی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز

Published on May 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)عید کے موقع پر زیادہ کرائے وصول کرنےوالے ٹرانسپورٹر کے خلا ف کاروائی کی جائے گی۔ تمام پبلک ٹرانسپورٹ سے سی این جی سلینڈر فوری طور پر ہٹائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کیپٹن (ر) بلال شاہد راو¿ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد راو¿ نے ضلع کے ٹرانسپورٹرز کے ایک اجلاس کی صدارت کرے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹروں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔انہوں نے کہا موٹروے پولیس، ٹریفک پولیس اور سیکریٹری ا?ر ٹی اے کو حکم دیا کہ حکومت کی جانب سے جاری کرایہ نامہ پر عمل کرایا جائے اور تمام گاڑیوں اور بس اسٹاپوں پر کرایہ نامہ چسپاں کیاجائے خلاف ورزی کرنے والے کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے جائیں گے اور بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ٹرانسپورٹر قصائی بن جاتے ہیں اور عید منانے اپنے گھروں کے جانے والے سرکاری ملازمین اور دیگر شہریوں سے ڈبل کرایے وصول کرتے ہیں جس کی اب ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلندڑ لگانے پر پابندی ہے اور تمام ٹرانسپورٹر دس دن کے اندر اپنی گاڑیوں سے سی این جی سلندڑ، گیس کٹ اور دیگر تنصیبات ہٹائیں۔جس کے لئے موٹروے پولیس اور انتظامیہ کو واضح ہدایات دی گئی ہیں وہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی سلندڑ کے باعث گاڑیوں میں آگ لگنے کے کئی واقعات میں قیمتی انسانی جانیں ضایع ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالیں اور سی این جی سلنڈر والی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہ کریں۔ اجلاس میں ڈی ایس پی موٹروے پولیس،سیکریٹری آر ٹی اے ضمیر حسین بروہی ، ٹریفک سارجنٹ اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ٹرانسپوٹرزنے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题