سی پیک منصوبوں کا 58 واں جائزہ اجلاس، چینی سفیر کی شرکت

Published on September 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا 58 واں جائزہ اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چین کے سفیر یاو جنگ ، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے شرکت کی۔ سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔چینی سفیر یاؤ جینگ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ صیح سمت کی جانب گامزن ہے اور منصوبہ دوسرے منصوبوں سے مختلف ہے۔ منصوبہ دو دوست ممالک کے مابین دیرینہ دوستی کا مظہر ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ منصوبہ سے پاکستان میں خوشحالی اور ترقی آئے گی، سی پیک منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری رہے گا، منصوبے بر وقت مکمل کیے جائینگے۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے پر کام کی رفتار کو سراہتے ہیں۔وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ثابت ہو گا، حکومت سی پیک فریم ورک کے تحت مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے پر عزم ہے، سی پیک پاکستان کے لئے اہم منصوبہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ثابت ہو گا، موجودہ حکومت چینی حکومت کی مشاورت سے سی پیک کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں کامیاب ہو گئی ہے، دوسرے فیز میں سماجی و معاشی ترقی، غربت کا خاتمہ، زراعت اور صنعتی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔ سپیشل اکنامک زونز پاکستان کی برآمدات بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme