عام انتخابات2013ء کے بعد اب تک قومی اسمبلی کے 34 اور صوبائی اسمبلیوں کے 105 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوئے

Published on July 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments


پنجاب اور قومی اسمبلی کے اکثر حلقوں میں مسلم لیگ (ن) نے واضح کامیابی حاصل کی
تحریک انصاف عام انتخابات میں جیتی اپنی کئی نشستیں بھی ضمنی انتخاب میں گنوا بیٹھی
ن لیگ نے قومی اسمبلی کے 16 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ،جن میں 14 پنجاب اور ایک خیبر پختونخوا اور ایک بلوچستان شامل ہیں
اسلام آباد(یو این پی) قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 2013ء کے عام انتخابات کے بعد اب تک قومی اسمبلی کے 34 اور صوبائی اسمبلیوں کے 105 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوئے ہیں۔ پنجاب اور قومی اسمبلی کے اکثر حلقوں میں مسلم لیگ (ن) نے واضح کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف عام انتخابات میں جیتی اپنی کئی نشستیں بھی ضمنی انتخاب میں گنوا بیٹھی۔یوا ین پی کے مطابق قومی اسمبلی کے 34 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے 16 حلقوں میں کامیابی حاصل کی جن میں 14 پنجاب اور ایک خیبر پختونخوا اور ایک بلوچستان شامل ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 83 فیصل آباد، این اے 69 خوشاب، این اے 108 منڈی بہاؤالدین، این اے 103 حافظ آباد، این اے 19 ہری پور، این اے 71 میانوالی، این اے 68 سرگودھا، این اے 129 لاہور، این اے 137 ننکانہ، این اے 122 لاہور، این اے 153 ملتان، این اے 63 جہلم، این اے 101 گوجرانوالہ، این اے 162 ساہیوال، این اے 144 اوکاڑہ، این اے 267 جھل مگسی سے مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف نے این اے 27 لکی مروت، این اے 5 نوشہرہ، این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان، این اے 13 صوابی، این اے 48 اسلام آباد سے کامیابی حاصل کی جبکہ وہ اپنی چھوڑی ہوئی این اے 1 پشاور، این اے 71 میانوالی عمران خان کے آبائی حلقہ سے شکست کھا ئی ۔پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ میں این اے 19 ہری پور اور این اے 162 ساہیوال سے بھی قومی اسمبلی میں اپنی جیتی ہوئی نشست گنوا دی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے 218 مٹیاری، این اے 237 ٹھٹھہ، این اے 177 مظفر گڑھ، این اے 258 کراچی سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے این اے 262 سے کامیابی حاصل کی جبکہ 260 سے اس نے اپنی عام انتخابات میں جیتی ہوئی نشست ضمنی انتخاب میں گنوا دی۔ متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کراچی، این اے 254 کراچی، این اے 245 کراچی سے ضمنی انتخاب میں بھی اپنی کامیابی برقرار رکھی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ضمنی انتخاب میں این اے 260 کوئٹہ سے کامیابی حاصل کی۔ پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 6 راولپنڈی، پی پی 142 لاہور، پی پی 210 لودھراں، پی پی 254 مظفر گڑھ، پی پی 72 فیصل آباد، پی پی 162 شیخوپورہ، پی پی 100 گوجرانوالہ، پی پی 232 وہاڑی، پی پی 4 راولپنڈی، پی پی 51 فیصل آباد، پی پی 150 لاہور، پی پی 217 خانیوال، پی پی 289 رحیم یار خان، پی پی 81 جھنگ، پی پی 48 بھکر، پی پی 16 اٹک، پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 118 منڈی بہاؤالدین، پی پی 161 لاہور، پی پی 123 سیالکوٹ، پی پی 193 اوکاڑہ، پی پی 107 حافظ آباد، پی پی 196 ملتان، پی پی 89 ٹوبہ ٹیک سنگھ، پی پی 23 چکوال، پی پی 136 نارووال، پی پی 147 لاہور، پی پی 240 تونسہ، پی پی 240 ڈی جی خان سے کامیابی حاصل کی۔ تحریک انصاف نے پی پی 243 ڈی جی خان اور 247 راجن پور جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 292 رحیم یار خان اور پی پی 193 اوکاڑہ سے کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی 33 خالی ہونے والی نشستوں میں سے 29 پر کامیابی حاصل کی۔ سندھ اسمبلی میں کل 21 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوا جن میں سے پاکستان پیپلز پارٹی نے پی ایس 12 شکارپور، پی ایس 35 لاڑکانہ، پی ایس 73 جامشورو، پی ایس 22 نوشہروفیروز، پی ایس 76 دادو، پی ایس 23 نوشہروفیروز، پی ایس 55 ٹنڈو محمد خان، پی ایس 67 میرپور خاص، پی ایس 14 جیکب آباد، پی ایس 81 سانگھڑ، پی ایس 127 کراچی، پی ایس 114 کراچی سے کامیابی حاصل کی۔ متحدہ قومی موومنٹ نے پی ایس 103 کراچی، پی ایس 106 کراچی، پی ایس 95 کراچی، پی ایس 115 کراچی اور پی ایس 64 میرپور خاص اور پی ایس 117 کراچی سے کامیابی حاصل کی۔ خیبر پختونخوا میں کل 16 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوا جن میں پاکستان تحریک انصاف پی کے 67 ڈی آئی خان، پی کے 68 ڈی آئی خان، پی کے 86 سوات، پی کے 50 ہری پور سے کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا کے حلقوں پی کے 8 پشاور، پی کے 45 ایبٹ آباد اور پی کے 54 شانگلہ سے کامیابی حاصل کی۔ جماعت اسلامی نے پی کے 95 دیر، پاکستان پیپلز پارٹی نے پی کے 93 دیر، جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پی کے 70 بنوں اور عوامی نیشنل پارٹی نے پی کے 23 مردان سے کامیابی حاصل کی۔ پی کے 27 مردان سے آزاد امیدوار جمشید خان اور پی کے 42 ہنگو سے آزاد امیدوار شاہ فیصل کامیاب ہوئے۔ بلوچستان اسمبلی کے کل چھ حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوئے جن میں پی بی 29 نصیر آباد، پی بی 44 لسبیلہ، پی بی 50 کیچ سے مسلم لیگ (ن)، پی بی 32 جھل مگسی سے نوابزادہ طارق مگسی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ پی بی 49 کیچ سے فتح محمد بلوچ بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ پی بی 7 زیارت سے جے یو آئی (ف) نے کامیابی حاصل کی۔ اس طرح مجموعی طور پر ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے سب سے زیادہ نشستیں جیتیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme