مقبوضہ کشمیر: بھارتی صحافی نے وادی کی تصویر دنیا کو دکھا دی

Published on September 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے لیکر اب تک وادی میں ہو کا عالم ہے، سڑکیں سنسان ہیں، موبائل، لینڈ لائن، انٹر نیٹ سمیت دیگر سہولیات بھی ناپید ہیں، ہسپتال ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ ادویات بھی ختم ہو گئی ہیں جس کے بعد ایک انسانی المیہ سر اٹھانے کا خدشہ ہے۔ تاہم اب ایک انڈین صحافی نے بھارتی ظلم کی داستان دنیا کو دکھا دی ہے۔بھارتی اخبار دی ہندو کی سینئر صحافی وجائتا سنگھ نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر چند تصویریں شیئرز کی جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قابض بھارتی فوج اور مودی سرکار کی وجہ سے وادی میں کیا صورتحال ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ سرینگر میں ہر طرف فوجی ہی نظر آ رہے ہیں، فوجی چھاؤنی کا منظر ہے، لوگ گھروں میں محصور ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا شاپنگ والی جگہوں پر قابض بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ہوٹل بند ہیں، سیاحت کے شعبہ کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے، پورے شہر میں چند دکانیں ہی کھلی نظر آئیں تو جلد بند ہو جاتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题