بیسواں فیفا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ، ارجنٹائن نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

Published on July 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 626)      No Comments
SIPA/00601739/000013ریوڈی جنیرو ۔۔۔ بیسویں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2014ء میں دو مرتبہ کی چیمپئن ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 1-0 گول سے زیر کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، اضافی وقت کے آخری لمحات میں ارجنٹائن کے اینجل ڈی ماریا نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل ختم ہونے تک برقرار رہی۔ سوئٹزرلینڈ نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم قسمت نے اس کا ساتھ نہ دیا۔ برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں ارجنٹائن کی ٹیم فتح یاب رہی اور دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ارجنٹائن نے سوئٹزرلینڈ کو 1-0 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پہلے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گول سکور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکی، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو آیا لیکن سرتوڑ کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول نہ کر سکی، اس کے بعد اضافی وقت کے 118 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے اینجل ڈی ماریا نے لائنل میسی کے پاس پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل ختم ہونے تک برقرار رہی۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog