پسماندہ علاقوں کو شہری سہولیات فراہم کرکے احساس محرومی ختم کریں گے،عاطف خان

Published on September 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

پشاور(یواین پی)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے کھیل و ثقافت محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کو شہری سہولیات فراہم کرکے احساس محرومی ختم کریں گے۔ صوبائی حکومت اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھار ہی ہے، ہم نے اداروں کو بااختیار بنا کر ریاست کے بنیادی اکائی کو مضبوط کیا ہے۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے نرشک کلے بخشالی میں لنک روڈ کے افتتاح کے موقع پر ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم این اے مجاہد خان، سابقہ ممبر ارشد خان نے بھی خطاب کیا۔ روڈ کی تعمیر پر 60لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے بنیادی منشور پر عمل پیرا ہے اور عوام کو ان کے دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لئے ریاستی اداروں کو بااختیار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن سیاسی جماعتوں نے عوام سے دھوکہ کیا ہے۔ وہ صفحہ سیاست سے مٹ چکے ہیں۔ انہوں نے یونین کونسل نرشک کے گلیوں اور کوچوں کے تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے تمام رابطہ سڑکوں کو پختہ کرنے کی عزم ظاہر کی اور عوام کویقین دلایا کہ علاقے کی فطری خوبصورتی کو مزید دلکش بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے تاکہ مقامی سطح پر تفریحی مواقع میسر آسکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme