معروف مصنفہ بانو قدسیہ ماڈل ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک

Published on February 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

111
لاہور(یو این پی) برصغیر پاک و ہند کی معروف مصنفہ بانو قدسیہ جو گزشتہ روز وفات پا گئی تھیں انہیں جی بلاک ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بانو قدسیہ کو ان کی وصیت کے مطابق ان کے شوہر اشفاق احمد کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا ہے مرحومہ کی نمازجنازہ مسجد ای بلاک ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی ہیں مرحومہ کے عزیز و اقارب شاعروں ادیبوں مصنفوں اداکاروں سمیت تمام طبقہ فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ اتوار کے روز مرحومہ بانو قدسیہ کے گھر میں ان کی وفات پر افسوس کرنے والوں کو تانتا بندھا رہا جس میں لکھاریوں وکلاء اعلیٰ سرکاری افسران کی بڑی تعداد شامل تھی اور یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes