پاکستان ریلوے تمام شعبوں میں تعاون کا ارادہ رکھتا ہے، اعظم سواتی

Published on February 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے اپنے کاروبار کے تمام شعبوں میں تعاون کا ارادہ رکھتا ہے، وفاقی وزیر سے مصری سفیر طارق محمد حسین دہروگ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریلوے تعاون کے مختلف شعبوں اور ریلوے لائنوں کے لیے موزوں مقامات کے حوالے سے بات چیت ہوئی،وفد نے وفاقی وزیر ریلوے کو دی عرب آرگنائزیشن فار انڈسٹریلائزیشن کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی،وزیر ریلوے نے اس موقعے پر کہا کہ وفدکا دورہ پاکستان دونوں ممالک کی ریلوے کے لیے بہتری کی نوید ثابت ہو گا،مصری سفیر نے پاکستان ریلوے کو ایک مستحکم ادارہ بنانے کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes