ایشیا کپ،بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، ویرات کوہلی کی شاندار سنچری

Published on February 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 805)      No Comments

\"33\"
فتح اللہ ۔۔۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے بنگلہ دیش کو اپنے ابتدائی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔ بھارتی ٹیم نے 280 رنز کا ہدف49ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کیا۔ ویرات کوہلی136 اور اجنکیا راہانے73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کی شاندار سنچری اور انعام الحق کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ بدھ کو فتح اللہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم کے قائد ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے، کپتان مشفق الرحیم اور انعام الحق نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا، مشفیق الرحیم 117 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ انعام الحق نے 77 رنز کی اننگز کھیلی۔ شمس الرحمان 7، مومن الحق 23، نعیم اسلام 14، ناصر حسین 1 اور ضیاء الرحمان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد شامی نے 4 جبکہ روی چندرن ایشون، بھونیشور کمار، وارن ایرن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارتی ٹیم ہدف کے تعاقب کیلئے جب میدان میں اتری تو شیکھر دھون اور روہت شرما نے ٹیم کو 50 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، یہاں پر دھاون عبدالرزاق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، دھاون 28 رنز بنا پائے، اگلے اوور میں ضیاء الرحمان نے روہت شرما کو کلین بولڈ کر کے ٹیم کو اہم کامیابی دلائی، شرما 21 رنز بنا سکے۔ اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی نے اجنکیا راہانے کے ساتھ مل کر میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر بنگال ٹائیگرز کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 213 رنز جوڑے، اسی دوران کوہلی نے شاندار سنچری کی ۔ کوہلی 136 رنز بنا کر روبیل حسین کی بال پر آؤٹ ہوئے اور راہانے 73 رنز بنا کر سوہاگ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ امباتی ریودو9 رنز اور دنیش کارتھک دو رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes