آئندہ چند ماہ میں پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ممکن

Published on May 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 618)      No Comments

333
نیویارک:(یواین پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران پاکستان سے پولیو کی بیماری کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں ادارے کے نمائندے ڈاکٹر مائیکل تھیئرن نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال پاکستان اور اس کے پڑوسی ملک افغانستان میں پولیو کے معدودے چند مریض ہی سامنے آئے ہیں۔ ادھر پیر کو پاکستان اور افغانستان میں انسدادِ پولیو کی مہم کا آغاز ہوا ہے جس کے تحت آئندہ تین روز میں لاکھوں بچوں کو پولیو سے تحفظ کی دوا پلائی جائیگی۔ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے خدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے مائیکل تھیئرن نے کہا کہ بعض علاقوں میں پولیو کی دوا دینے والے عملے کے لیے سیکیورٹی ایک مسئلہ ہوگی اور انھیں پولیس سیکیورٹی کی ضرورت ہوگی۔ انھوں نے کہا: ‘ہمیں لاجسٹک اور سیکیورٹی دونوں سطحوں پر چیلنجز کا سامنا ہے۔ عملے کے تقریباً 70 ہزار ارکان 98 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو کی دوا پلائیں گے اور ان کے ساتھ محفوظ اور مشکل مقامات کے لیے پولیس کے حفاظتی دستے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم لوگ پولیو کے خاتمے کے بہت قریب ہیں رواں سال چند کیسز ہی سامنے آئے ہیں ہمیں امید ہے کہ ہم پاکستان میں پولیو کے خاتمے سے چند ماہ کے فاصلے پر ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes