چوری، ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتوں کا تسلسل کیوں جاری ہے شوکت بسراء

Published on August 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی)پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب  سابق امیدوار قومی اسمبلی شوکت محمور بسراء ایڈووکیٹ نے ضلع بہاولنگر بطور خاص ہارون اباد اور فورٹ عباس تحصیلوں میں چوری، ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتوں اور بڑھتے غیر معمولی کرائم گراف پر شدید عوامی غیض و غضب کا اظہار کیا ہے اور مختلف تاجر تنظیوں کے احتجاج کے باوجود انتظامیہ کا عملی اقدامات نہ ٹھانے پر سخت ردعمل کایقین دلایا ہے ۔پی ٹی آئی راہنما نے سوال کیا ایک ماہ میں بھی حالات میں کیوں بہتری نہیں آ ئی جس کے سبب معاشرے میں عدم تحفظ کا شدیداحساس پیدا ہوا اور کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔انہوں نے پورے اعتماد سے کہا کہ اس معاملہ میں ہم عوام اور تاجران کے احساسات کے ساتھ ہیں اور اس بے رحمانہ رویہ پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog