پاکستان نے اقوام عالم میں بڑی کامیابی ، بھارت کی مخالفت کے باوجود اہم عالمی تنظیم کا صدر بن گیا

Published on September 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

استانہ (یواین پی) پارلیمانی سفارتکاری کے میدان میں پاکستان نے بھارت کی مخالفت کے باوجود بڑی کامیابی حاصل کرلی۔تحریک انصاف کی ایم این اے شاندانہ گلزاردولت مشترکہ کی خواتین پارلیمنٹیرینزتنظیم کی صدر منتخب ہوگئیں۔ انہوں نے بھارت کی مخالفت کے باوجود مخالف امیدوار کو 14 ووٹوں سے شکست دی ۔ شاندانہ گلزار نے 48اور مخالف امیدوارتارا رابرٹس نے 34 ووٹ حاصل کیے۔دولت مشترکہ کی خواتین پارلیمنٹیرینزتنظیم کی صدر منتخب ہونے پر اپنے پیغام میں شاندانہ گلزار نے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پاکستانی خواتین اور جمہوریت کے نام کرتی ہیں۔ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے شاندار کامیابی پر رکن اسمبلی شاندانہ گلزارکو مبارکباد دی ہے۔خیال رہے کہ وسط ایشیائی ملک قازقستان میں چوتھی یورو ایشین سپیکرز کانفرنس جاری ہے جس میں 84 ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل اس وقت بھارت کو اس کانفرنس میں منہ کی کھانا پڑی تھی جب پاکستان اور روس نے انسداد دہشتگردی اور علاقائی رابطوں کی تنظیم میں بھارت کو شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes