غفور کوڈو اور ارسہ کیانی کی وفات پرایف کے پروڈکشن اور کلائمیکس آرٹ پروڈکشن کی جانب سے اظہار تعزیت 

Published on May 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

لاہور(یو این پی) ایف کے پروڈکشن فرید خان اور کلائمیکس آرٹ پروڈکشن محمد علی رضا شیخ نے معروف آرٹسٹ غفور کوڈو اور ارسہ کیانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا دونوں آرٹسٹوں کو کی وفات کا تمام آرٹسٹوں اور عوام کو بہت بڑا صدمہ ہوا ہے دونوں بہت بڑے آرٹسٹ تھے ان کی خلاء کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا غفور کوڈو ایک بہت اچھے انسان کے ساتھ ساتھ بہت بڑے آرٹسٹ بھی تھے جو ہر کردار کو نبھانے میں خوب صلاحیت رکھتے تھے ۔ مرحوم نے ساری زندگی فن کے لئے وقف کر دی ۔اللہ تعالیٰ نے غفور کوڈو کو بے شمار صلاحتوں سے نوازا تھااور ارسہ کیانی بھی اچھی آرٹسٹ تھی دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم غفور کوڈو اور مرحومہ ارسہ کیانی کی مغفرت فرمائیں اوراپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں آمین

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog