وہاڑی ،ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں تعلیمی اداروں‌ کیں آگاہی مہم

Published on September 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)حکو مت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع وہاڑی میں ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں متعلقہ تما م ادارے تیزی سے اپنی سر گرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیںجس میں محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی ٹیمیں گھر گھر جا کر سرولنس کر رہی ہیں او رلوگوں کو ڈینگی سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے جس میں گھروں میں صفائی ستھرائی اور پانی نہ کھڑے ہونے دینے کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے لوگوں کو بتا یا جا رہا ہے کہ وہ گھر میں اور گھر کے باہر پانی نہ کھڑا ہونے دیں چھتوں پر کاٹھ کباڑ اور ٹوٹے ہوئے برتن ، اے سی اور فریج کا پانی ، ایئر کولر کا پانی ، گملے ،کھلا برتن میں پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اسی طرح کہ شام کے اوقات میں پوری آستین کے کپڑے پہنیں۔رات کو سونے سے پہلے مچھر بھگاﺅ لوشن لگا یا جائے کیونکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی سے بچا جا سکتا ہے محکمہ تعلیم بھی ڈینگی کی آگاہی میں بھر پور حصہ لے رہا ہے سکولوں میں طلبا و طالبات کو ڈینگی سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں تاکہ بچے بھی اپنے گھروں میں جا کے دیگر افراد کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہ کر سکیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy